عرفی جاوید نے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے پر معافی مانگ لی
اداکارہ کو او ٹی ٹی پلے چینج میکر ایوارڈ 2023 میں اتوار کے روز فیشن نسٹا آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ہے
فوٹو: انسٹاگرام
اپنے متنازعہ کپڑوں کی وجہ سے میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہنے والی معروف بھارتی ماڈل عرفی جاوید نے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے پر معافی مانگی ہے۔
ایک ٹویٹر پوسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ اب ایک بدلی ہوئی عرفی دیکھیں گے۔
ایک ٹویٹر پوسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ اب ایک بدلی ہوئی عرفی دیکھیں گے۔
I apologise for hurting everyone's sentiments by wearing what I wear . From now on you guys will see a changed Uorfi . Changed clothes .
Maafi
عرفی جاوید کی ٹویٹ سامنے آتے ہی مداحوں کے خیالات دو حصوں میں بٹ گئے ہیں، کچھ کا خیال ہے کہ عرفی نے لوگوں کو اپریل فول کیا ہے جبکہ بعض اداکارہ کے بیان کا پس منظر جاننے کیلئے متجسس ہیں۔
اداکارہ کو او ٹی ٹی پلے چینج میکر ایوارڈ 2023 میں اتوار کے روز فیشن نسٹا آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ہے۔
واضح رہے کہ عرفی جاوید آخری مرتبہ ایم ٹی وی اسپلٹس ولا کے سیزن 14 کے رئیلٹی شو میں نظر آئی تھیں۔