حکومت عوام کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے عمران خان
گلگت کے عوام کی محرومیوں کاازالہ کیا جائے، بیان: گندم پر سبسڈی ختم کرنے پر تشویش
گلگت کے عوام کی محرومیوں کاازالہ کیا جائے، بیان: گندم پر سبسڈی ختم کرنے پر تشویش۔ فوٹو: فائل
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گلگت بلتستان میں گندم کی قیمتوں پر سے سبسڈی اٹھائے جانے کے حکومتی فیصلے پر انتہائی تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کے ساتھ شہریوں کوخوراک ، لباس اور راہائش کی فراہمی ریاست اورحکومت کے اہم ترین فرائض میں شامل ہے چنانچہ حکومت اپنی ذمے داریوں کااحساس کرے اورگلگت کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرئے۔انھوں نے کہا حکومت گلگت بلتستان کیلیے نہ صرف فوری طور پرگندم پرسبسڈی کی فراہمی یقینی بنائے بلکہ علاقے کے عوام کومعاشی اور اقتصادی حقوق دیکر ملک کے دیگرحصوں کی طرح ترقی و خوشحالی کے یکساں مواقع فراہم کر ے۔