سابق کپتان محمد حفیظ کےلیے بڑا اعزاز
محمد حفیظ کو میرِلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی اعزازی تاحیات رکنیت سے نوازا گیا ہے
(فوٹو: فائل)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو میرِلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی اعزازی تاحیات رکنیت سے نواز دیا گیاہے۔
بدھ کے روز ایم سی سی نے ٹوئٹر پر تاحیات اعزازی رکنیت حاصل کرنے والے 17 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی۔
بدھ کے روز ایم سی سی نے ٹوئٹر پر تاحیات اعزازی رکنیت حاصل کرنے والے 17 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی۔
👏 MCC awards Honorary Life Membership of the Club to some of the world's finest cricketers.
محمد حفیظ نے اعزاز ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ کرکٹ کی خدمات کے اعتراف میں مجھے اعزازی تاحیات رکنیت دینے پر ایم سی سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔