علی ظفر اور شاہد آفریدی کا چائے کے ڈھابے پر کام کرنے والے باکسر کی مدد کا اعلان

پاکستانی باکسر آغا کلیم نے ٹوئٹر پر مدد کی اپیل کی تھی

(فائل فوٹو)

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار علی ظفر اور کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی نے چائے کے ڈھابے پر کام کرنے والے باکسر آغا کلیم کی ہر ممکن مدد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کے لیے ایشیئن اور ورلڈ ٹائٹل لے کر آنے والے باکسر آغا کلیم نے ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کھیل سے وابستہ صحافیوں سندھ حکومت اور شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے مدد کی اپیل کی تھی۔

ویڈیو میں آغا کلیم کو ایک چائے کے ڈھابے پر پراٹھے بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کراچی میں مقیم باکسر کی اس اپیل پر ردِعمل دیتے ہوئے گلوکار علی ظفر اور شاہد آفریدی نے اس کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہم آپ کی مکمل ذمہ داری اُٹھانے کے لیے تیار ہیں۔شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور میگا اسٹار لیگ بنانے کا مقصد یہی ہے اور میں نے اپنی دونوں ٹیموں کو الرٹ کر دیا ہے تا کہ آپ کی مدد کی جاسکے۔



Load Next Story