بھارت ہندو انتہاپسندوں کا مسلمان لڑکے پرتشدد برہنہ کرکے مذہبی نعرے لگوائے

مسلمان لڑکے کو پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے پر بھی مجبور کیا گیا

پولیس نے مسلمان لڑکے پر تشدد کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا:فوٹو:فائل

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی مسلمانوں سے نفرت کا ایک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر اندور میں ہندو انتہاپسندوں نے 11 سال کے مسلمان لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ انتہاپسند ہندوؤں نے لڑکے کو برہنہ کرکے پاکستان مردہ باد اور ہندوؤں کے مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا۔


متاثرہ لڑکے کے خاندان کے مطابق لڑکا گلی میں کھیل رہا تھا کہ ہندو انتہاپسندوں کا ایک گروپ اسے زبردستی ساتھ لے کر گیا تھا۔ لڑکے پر تشدد کے دوران لوگ کھڑے دیکھتے رہے اور کسی نے نہیں روکا۔ بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس لڑکے پر تشدد کی رپورٹ درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔ تاخیر سے رپورٹ درج کرنے کے بعد بھی مسلمان لڑکے پر تشدد کرنے والے کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
Load Next Story