امریکی ڈانس اسٹوڈیو میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ 4 ہلاک اور 28 زخمی
ایلکس نامی لڑکی کی 16 ویں سالگرہ منائی جا رہی تھی
امریکا میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 28 افراد زخمی بھی ہوئے؛ فوٹو: ٹوئٹر
امریکی ریاست الاباما میں ایلکس نامی ایک لڑکی کی 16 ویں سالگرہ کی ایک تقریب پر اندھا دھند فائرنگ میں 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 28 افراد زخمی ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست الاباما کے علاقے ڈیوڈیل کے ماسٹر پیس ڈانس اسٹوڈیو میں ہونے والی سالگرہ کی ایک تقریب میں فائرنگ اب تک کی تیسری بڑی ہائی پروفائل اجتماعی قتل کی واردات ہے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں زیادہ تر نوجوان ہیں۔ جو لڑکی کے دوست اور کزنز تھے۔ فائرنگ میں لڑکی کا بھائی بھی مارا گیا جو مقامی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی تھا۔ لڑکی کی والدہ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ حملہ آور کوئی ایک ہی شخص تھا جس نے چاروں اطراف گولیاں برسائیں اور تقریب کے مہمانوں میں سے ایک ہوسکتا ہے۔
تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور قتل کے محرک کا بھی تعین نہیں ہوسکا۔