پاکستان کا امن کیلیے سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم

سعودی عرب کا کردار، عمان اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن کی کوششوں میں تقویت کا باعث ہے، ترجمان دفتر خارجہ

—فوٹو:فائل

پاکستان نے یمن میں امن کے حصول کے لیے حالیہ مذاکرات اور سفارتی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے سعودی عرب کا کردار، عمان اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن کی کوششوں میں تقویت کا باعث ہیں۔

ملکی خبررساں ادارے 'اے پی پی' کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یمن کے بحران کے پرامن حل کے لیے سعودی کوششیں بروقت ہیں اور اس سے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ ملے گا۔


ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے یمن کے بحران کے سیاسی حل کے لیے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

 
Load Next Story