شاہد آفریدی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے

سعید اجمل نے دوسرے اور مصباح الحق اس معاملے پر تیسرے نمبر پر رہے۔

سعید اجمل نے دوسرے اور مصباح الحق اس معاملے پر تیسرے نمبر پر رہے۔ فوٹو: فائل

شاہد آفریدی مالی سال 2012-13 میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنیوالے پاکستانی کرکٹر بن گئے، سعید اجمل نے دوسرے اور مصباح الحق اس معاملے پر تیسرے نمبر پر رہے۔


ایف بی آر کی مالی سال کی ایکس ڈائریکٹری میں درج تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے سب سے زیادہ 26 لاکھ 74 ہزار 298روپے ٹیکس حکومت کو ادا کیا، سعید اجمل 21 لاکھ 45 ہزار 201 روپے ٹیکس ادا کرکے دوسرے نمبر پر رہے، کپتان مصباح الحق نے 20لاکھ 56 ہزار 29 روپے ادا کیے، عمر اکمل نے 12 لاکھ 49 ہزار 44 روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے، شعیب ملک نے 9 لاکھ 2 ہزار 536 روپے اور ناصر جمشید نے 9 لاکھ 2 ہزار 334 روپے ٹیکس ادا کیا۔
Load Next Story