بالی ووڈ بلاک بسٹر ’پٹھان‘ سے شاہ رُخ خان نے کتنے پیسے کمائے
اس فلم نے بھارت بھر سے 543 کروڑ اور دنیا بھر سے 396 کروڑ روپے کمائے ہیں
فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی(فائل فوٹو)
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کی فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں بلاک بسٹر ثابت ہوئی جس کی وجہ سے کنگ خان کو بھی فلم کی کمائی سے خوب منافع حاصل ہوا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹھان نے بھارت کے سنیما گھروں میں خوب داد سمیٹی اور 543 کروڑ روپے کمائے جبکہ دنیا بھر سے 396 کروڑ روپے کمائے اور اس فلم نے سیٹلائٹ رائٹس سے 150 کروڑ روپے کمائے ہیں جبکہ 30 کروڑ روپے اسے میوزک اور سبسڈیز کی مد سے ملے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 1 ہزار کروڑ کا بزنس کرنے والی اس فلم سے پروڈیوسر فلم میکرز اور ڈسٹریبیوٹر نے خوب پیسے کمائے ساتھ ہی شاہ رُخ خان کو بھی فلم کا ایک بڑا حصہ دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کو پٹھان کی آمدن سے دو سو کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔
کنگ خان نے اسی دوران شاہ رخ خان فلم کے لیے فیس لینے کے بجائے منافعے سے 60 فیصد رقم لینے کا فیصلہ کیا تھا جو ان کے لئے سود مند ثابت ہوا جبکہ یش راج فلمز کو بھی کروڑوں کا منافع ہوا ہے
یاد رہے کہ بالی وُڈ کے بادشاہ جلد مزید دو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ان کی فلم جوان جون میں جبکہ ڈنکی رواں سال کے اختتام پر ریلیز کی جائے گی۔