سیاسی رہنما بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں بالی ووڈ ستاروں کی شرکت

بابا صدیقی کی جانب سے ہر سال افطار پارٹی کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں بالی ووڈ اسٹارز بھی شامل ہوتے ہیں

بابا صدیقی سالوں سے شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کرتے آرہے ہیں(فوٹو؛ ٹوئٹر)

بھارتی سیاسی رہنما بابا صدیقی اور ذیشان صدیقی کی جانب سے کی گئی افطار پارٹی میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

ممبئی ریجنل کانگریس کمیٹی کے چیئرپرسن بابا صدیقی ہر سال افطار پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں جس میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت بالی ووڈ اسٹارز بھی شامل ہوتے ہیں۔

اس مرتبہ بھی اس شاندار افطار پارٹی میں سلمان خان، سیف علی خان، عمران ہاشمی، سنیل شیٹی، پوجا ہیج، پریتی زنٹا، ریتیش دیش مکھ سمیت کئی ٹی وی اسٹارز اور بی ٹاؤن اسٹارز نے شرکت کی جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
Load Next Story