بھارتی انتخابات 17 فیصد امیدواروں کے جرائم میں ملوث ہونیکا انکشاف

بی جے پی سرفہرست، 34فیصد امیدواروں کیخلاف قتل، اغوا، ڈاکے، زیادتی کے مقدمات درج ہیں

بی جے پی سرفہرست، 34فیصد امیدواروں کیخلاف قتل، اغوا، ڈاکے، زیادتی کے مقدمات درج ہیں۔ فوٹو اے ایف پی/فائل

بھارت میں لوک سبھا کے حالیہ انتخابی عمل میں17فیصد امیدوار جرائم پیشہ ہیں جو قتل، اغوا، ڈاکے اور زیادتی کے مبینہ واقعات میں ملوث ہیں حالانکہ عوام میں سیاست کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کیلیے آگاہی مہم میں اضافہ ہو رہا ہے۔


امیدواروں کی طرف سے اعلان کردہ ڈیٹا کے مطابق جرائم پیشہ امیدواروں کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی سرفہرست ہے اسکے202امیدواروں میں سے34فیصد امیدواروں کیخلاف فوجداری مقدمات ہیں جبکہ کانگریس کے193 امیدواروں میں سے 23 فیصد کیخلاف اسی نوعیت کے الزامات و مقدمات ہیں۔ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک الائنس ایڈووکیسی گروپ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے 200 امیدواروں میں سے 16 فیصد اور بی ایس پی کے 207 امیدواروں میں سے18فیصد کا قانون کے ساتھ ٹکرائو ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی کے مجرمانہ ذہنیت کے امیدواروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ سال بھارتی سپریم کورٹ نے سزا یافتہ افراد کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
Load Next Story