چوری شدہ اسکول کارڈ 41 سال بعد خاتون کو مل گیا

یہ کارڈ ایک پرس میں موجود تھا جو چوری ہوگیا تھا لیکن اب یہ اصل مالکن تک پہنچ چکا ہے

اسکول کا کارڈ 41 سال بعد دوبارہ خاتون کو مل گیا ہے۔ فوٹو: یوپی آئی

لگ بھگ 41 برس بعد اسکول کا شناختی کارڈ اس کی اصل مالکن تک پہنچادیا گیا ہے جو برٹش کولمبیا کے ایک پائیں باغ میں موجود تھا۔

برٹش کولمبیا میں ایک شخص اپنے باغ کی حدود پر باڑھ لگانے کے لیے کھدائی کررہا تھا کہ اسے ایک بہت پھٹا پرانا پرس ملا کیونکہ کئی برس تک مٹی میں دبے رہنے کے بعد وہ قدرے بوسیدہ ہوچکا تھا۔


اس پرس سے 1981 اور 1982 کے دور کا ایک اسکول کارڈ ملا جس پر ویلنگٹن جونیئر سیکنڈری اسکول کا نام لکھا تھا۔ یہ اسکول اب بھی قائم ہے جس کا نام تبدیل ہوکر ویلنگٹن ہائی اسکول ہوگیا ہے۔

اس شخص نے یہ کارڈ پولیس کے حوالے کردیا اور اس نے اصل مالکن کی تلاش شروع کردی۔ شروع میں تو خاتون تذبذب میں رہیں لیکن جب انہوں نے خود اپنی اسکول کی تصویر دیکھی تو وہ بہت خوش ہوئیں اور کارڈ پر ان کا نام صرف 'لوری' لکھا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ ان کا پرس چوری ہوگیا تھا جس میں سے قیمتی سامان نکالنے کے بعد چور نے اسے پھینک دیا ہوگا۔ اس کارڈ کے ملنے کے بعد خاتون خوش ہیں۔
Load Next Story