بابراعظم نے عید اپنے پرانے محلے میں منائی
فوٹو بابر اعظم ٹویٹر
بابر اعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ وقت میرے سر پر سے تیزی سے گزر رہا ہے، اس بال پر مجھے اپنے بچپن کے محلے جاکر عید منانے کا موقع ملا۔
مزید پڑھیں: شاہین آفریدی نے عید کا دن کہاں گزارا؟ جان کر مداح بھی تعریف کرنے لگے
انہوں نے لکھا کہ اس محلے سے میری بہت ساری یادیں وابستہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کپتان نے سب کو عید کی مبارک باد بھی دی۔
Time flying over my head.
قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بھی ٹویٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور سب کو عید مبارک کہا۔
نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے اللہ سے دعا کی کہ وہ ہم پر ہمیشہ اپنی رحمتوں کا سایہ رکھے۔