واٹس ایپ جلد ہی اینیمیٹڈ ایموجیز کا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے

یہ فیچر فی الحال تکمیلی مراحل میں ہے اور اس کے متعارف کرائے جانے کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی صارفین کے لیے اینیمیٹڈ ایموجیز کا نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔


واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ جلد ہی آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے متعارف کرادی جائے گی۔


آنے والے دنوں میں واٹس ایپ کا حصہ بننے والے فیچر کی نشان دہی ایک واٹس ایپ ماہر نے کی۔ اس فیچر کے تحت نئے ایموجی کی حرکت کرتی جِف پوسٹ کی گئی تھی۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چہرہ پارٹی کی ٹوپی اور باجے کے ساتھ ہیں اور باجا بچاتے ہوئے گھوم رہا ہے۔





(واٹس ایپ بِیٹا انفو)

سامنے آنے والی معلومات کے مطابق اینیمیٹڈ ایموجیز کا یہ فیچر فی الحال تکمیلی مراحل میں ہے جو مستقبل قریب میں متعارف کرا دیا جائے گا۔ تاہم، اس کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔

Load Next Story