راولپنڈی رات گئے ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی (فوٹو فائل)

راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں دو موٹر سائیکل سواروں کو سیکیورٹی گارڈ نے بیرئیر پر روکا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے گارڈ نذیر حسین موقع پر جاں بحق ہوگیا۔


پولیس نے موقع سے حراست میں لئے گئے ملزم نبیل کو تھانے منتقل کردیا، گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ اس کے فرار ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان کے سٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے نہیں آئے تاہم تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث فرار ملزم کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
Load Next Story