سابقہ بیوی کو خاوند سمیت قتل کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار
شفیق آباد پولیس نے کیری ڈبہ کے ڈرائیور عامر کی نشاندی پر واقعہ کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا
فوٹو : فائل
پولیس نے سابقہ بیوی کو خاوند سمیت قتل کرنے والے مرکزی ملزم ذاکر کو پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بادامی باغ میں واقع حنیف پارک کے گھر میں میاں بیوی کے قتل کے بعد ملزمان موقعہ واردات سے فرار ہو رہے تھے اور شفیق آباد پولیس نے دوران ناکہ بندی کیری ڈبہ سے ان کو گرفتار کرلیا۔
شفیق آباد پولیس نے کیری ڈبہ کے ڈرائیور عامر کی نشاندی پر واقعہ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم ذاکر لوکل بس پر فرار ہوا تھا۔
گرفتار ملزمان میں ذاکر، یاسر، نواز، جاوید، علی رضا اور عامر ڈرائییور کیری ڈبہ والا شامل ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم ذاکر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ بیوی یاسمین عرف ثمینہ اور اسکے خاوند عمران کو قتل کیا اور دوران تفتیش ملزمان نے بادامی باغ میں ہونے والی دوہرے قتل کی واردات کا اعتراف کیا ہے۔
گرفتار ملزمان نے مقتولہ کو دوسری شادی کرنے کی رنجش پر قتل کیا جبکہ ان کے قبضہ سے آلہ قتل چھری اور ٹوکہ سمیت اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان اپنی اور مقتولین کی بچیوں کو بھی اغواء کر کے ساتھ لیجا رہے تھے, جنکو بازیاب کیا گیا ہے، ملزمان کو بادامی باغ پولیس کے حوالے کردیا گیا اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔