فائز عیسیٰ نے جسٹس احمد شیخ اور جسٹس مسرت کی سپریم کورٹ میں تقرری کی سفارش کردی

جسٹس فائز نے دو ججز کی تقرری کے معاملے میں جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو خط لکھ دیا

جسٹس فائز نے دو ججز کی تقرری کے معاملے میں جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو خط لکھ دیا (فوٹو : فائل)

قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس مسرت کی سپریم کورٹ میں تقرری کی سفارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں دو ججز کی تقرری کے معاملے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو خط لکھ دیا۔


اپنے خط میں جسٹس فائز عیسیٰ نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ اور پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کی سفارش کردی۔

خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل کمیشن کے سینئر رکن ہیں۔
Load Next Story