بیرون ملک اثاثوں کا الزام اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھیج دیا
سراج الحق سب کے سامنے معافی مانگیں یا عدالت کا سامنا کریں اور بتائیں کہ انہیں یہ غلط معلومات کس نے دیں؟ اسد عمر
سراج الحق سب کے سامنے معافی مانگیں یا عدالت کا سامنا کریں اور بتائیں کہ انہیں یہ غلط معلومات کس نے دیں؟ اسد عمر (فوٹو : فائل)
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بیرون ملک اثاثوں کے الزام پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو قانونی نوٹس بھیج دیا جس میں ان سے سرعام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر پر بیرون ملک دولت رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس الزام پر اسد عمر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں ان سے فوری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا ہے کہ میری بیرون ملک دولت سے متعلق غلط الزام پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو میرے وکلاء نے بے بنیاد الزام تراشی پر لیگل نوٹس بھیج دیا ہے کہ وہ سب کے سامنے معافی مانگیں یا انہیں عدالت بلایا جائے گا، انہیں عوامی سطح پر بتایا جانا چاہیے کہ یہ غلط معلومات کس نے دیں۔