وائٹ ہاؤس کی عید ملن پارٹی میں مسلمان میئر کو شرکت سے روک دیا گیا

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی مناسبت سے عید ملن تقریب منعقد کی گئی تھی

عید ملن پارٹی سے امریکی صدر نے بھی شرکت کی؛ فوٹو: فائل

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی عید ملن پارٹی میں امریکا کی خفیہ ایجنسی نے مسلمان میئر کو آخری لمحات میں شرکت سے روک دیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیوجرسی کے شہر پراسپکٹ پارک کے مسلم میئر محمد خیر اللہ بھی عید ملن پارٹی میں شرکت کے لیے مدعو تھے اور وائٹ ہاؤس جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ انھیں اہم کال موصول ہوئی۔

وائٹ ہاؤس سے آنے والی کال میں مسلم میئر محمد خیر اللہ کو کہا گیا کہ خفیہ ایجنسی نے ان کی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی لہٰذا وہ شرکت نہیں کر سکتے۔


دوسری جانب امریکی خفیہ ایجنسی کے ترجمان اینتھونی گوگلیامی نے مسلم میئر محمد خیر اللہ کو وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی تصدیق کی تاہم وجہ نہیں بتائی۔



یاد رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی مناسبت سے عید ملن تقریب منعقد کی گئی تھی۔

 
Load Next Story