فاسٹ اینڈ فیوریئس فلم میں گاڑیوں کے تصادم شمار کریں اور 1000 ڈالر پائیں
فائنانس بز نامی کمپنی کے مطابق تمام دس فلموں میں حادثات، کار کریش اور گاڑیوں کے ماڈل کو نوٹ کرنا ہوگا
فائنانس بز نامی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ فاسٹ اینڈ فیوریئس کی تمام فلمیں دیکھنے اور اس میں کاروں کے تصادم کو نوٹ کرنے والے خوش نصیب کو 1000 ڈالر کی رقم ادا کی جائے گی۔ فوٹو: فائل
اگر آپ 'فاسٹ اینڈ دی فیوریئس' جیسی کارچیزنگ فلموں کے شوقین ہیں تو آپ 1000 ڈالر کما سکتے ہیں۔
فائنانس بز نامی ویب سائٹ نے ایک دلچسپ اعلان کیا ہے کہ وہ 'فاسٹ اینڈ دی فیوریئس' نامی فلم کی تمام دس اقساط دیکھیں اور فلم سیریز میں گاڑیوں کے ہونے والے سارے تصادم نوٹ کریں۔ ساتھ ہی آپ کو آنے والی فاسٹ ایکس فلم بھی دیکھنے کو ملے گی۔
کمپنی چاہتی ہے کہ ان تمام فلموں میں اسپورٹس کار میں تصادم، حادثات، ان کی نوعیت اور گاڑیوں کے ماڈل کو نوٹ کیا جائے خواہ وہ معمولی تصادم ہی کیوں نہ ہو۔ اس کے علاوہ ان ٹکروں سے ہونے والے نقصانات کی نوعیت کو بھی نوٹ کرنا ہوگا۔
فائنانس بز کے مطابق اس ڈیٹا سے لاپرواہی سے کار ڈرائیونگ، اس کے نقصانات اور کار انشورنس پر ہونے والے اثرات جاننے میں مدد ملے گی۔ خوش نصیب فرد کو نہ صرف 1000 ڈالر دیئے جائیں گے بلکہ گزشتہ تمام نو فلمیں دیکھنے کے لیے 100 ڈالر بھی ادا کئے جائیں گے۔ اس طرح وہ 100 ڈالر ادا کرکے تمام فلمیں اسٹریم کے ذریعے گھر بیٹھے دیکھ سکیں گے۔
فائنانس بز نامی ویب سائٹ پر فلم دیکھنے کے امیدوار 9 مئی تک درخواست دے سکتے ہیں۔