امریکی اداکارہ امبر ہرڈ نے ہالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا
حال ہی میں سابق شوہر جانی ڈیپ سے کیس ہارنے والی اداکارہ کئی دِنوں سے بڑی اسکرین سے غائب ہیں
(فائل فوٹو)
امریکی اداکارہ امبر ہرڈ کے ایک ساتھی کا کہنا ہے کہ اداکارہ ہالی ووڈ کی خیرباد کہنے والی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی میگزین ڈیلی میل کی صحافی ایلیسن بوشوف نے حال ہی میں شائع ہونے والے اپنے ایک آرٹیکل میں دعویٰ کیا کہ امبر ہرڈ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی میگزین ڈیلی میل کی صحافی ایلیسن بوشوف نے حال ہی میں شائع ہونے والے اپنے ایک آرٹیکل میں دعویٰ کیا کہ امبر ہرڈ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
ALISON BOSHOFF: Amber Heard quits Hollywood and moves to Madrid (and there's no sign of her girlfriend)
via https://t.co/3jE18GkpDy https://t.co/Dx3377r8yq
ہرڈ کے قریبی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شاید امبر نے کچھ وقت کے لئے شوبز سے دوری اختیار کی ہے ایکوامین اسٹار کسی اچھے موقع پر ہالی ووڈ میں واپس بھی آسکتی ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ امبر ہرڈ اپنے سابق شوہر جانی ڈیپ پر لگائے گھریلو تشدد کے الزامات کو ثابت نہ کرنے پر کیس ہار گئی تھیں۔ امبر ہرڈ کی بیٹی کی پیدائش جولائی 2021 میں سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔