نواز شریف سے مشاورت کیلیے وزیراعظم کے لندن قیام میں توسیع
شہباز شریف اہم سیاسی و قومی امور پر مشاورت کے بعد بدھ کے روز وطن واپس روانہ ہونگے، وفاقی وزیر اطلاعات
(فوٹو فائل)
وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے اپنے لندن میں قیام کا دورانیہ ایک دن بڑھا دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قائد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کے لیے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قائد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کے لیے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کے لئے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔ وزیراعظم اب بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لئے برطانیہ آئے تھے۔
ٹوئٹر بیان کے مطابق وزیراعظم کل بدھ کے روز وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لیے برطانیہ آئے تھے۔