بڑی بجٹ فلموں نے سب سے زیادہ انڈسٹری کا نام خراب کیا، نواز الدین صدیقی

ویب ڈیسک  بدھ 10 مئ 2023
پیسے کے لیے کچھ کرلو کی سوچ بدلنا چاہیے،نواز الدین صدیقی:فوٹو:فائل

پیسے کے لیے کچھ کرلو کی سوچ بدلنا چاہیے،نواز الدین صدیقی:فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے اسٹار نوازالدین صدیقی نے بڑی بجٹ کی فلموں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

اداکار نواز الدین صدیقی نے بھارتی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ فلم انڈسٹری کا نام سب سے زیادہ  بڑی بجٹ کی فلموں نے خراب کر رکھا ہے۔

نواز الدین صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بڑی فلمیں کہاں چل رہی ہیں۔ کبھی کبھی ڈر لگتا ہے کہ ان فلموں کی وجہ سے کہیں فلم انڈسٹری ہی بند نہ ہوجائے۔ بڑے بڑے اسٹارز کی کاسٹ  پر مشتمل فلمیں فلاپ ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم بڑی ہو یا چھوٹی اس میں کوئی مقصد ہونا چاہیے۔ یہ نہیں کہ بڑے بجٹ کی فلم ہے تو پیسے کے لیے کرلو بس۔ فلم میں کچھ تو ہونا چاہیے۔ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی ایک مثال ہے۔اس فلم میں اسٹار بھی تھے اور فلم کا موضوع بھی ایسا تھا جس میں شائقین کے لیے تفریح کے ساتھ ساتھ پیغام بھی تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔