علیم ڈار نے سرفراز احمد کو مصباح، بابراعظم سے بہتر کپتان قرار دیدیا

ویب ڈیسک  اتوار 21 مئ 2023
کرکٹ کے میدان میں انفرادی کارکردگی اور کپتانی کی مہارت ہی کافی نہیں، سابق آئی سی سی امپائر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

کرکٹ کے میدان میں انفرادی کارکردگی اور کپتانی کی مہارت ہی کافی نہیں، سابق آئی سی سی امپائر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

اںترنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے سابق امپائر علیم ڈار نے سرفراز احمد کو مصباح الحق اور موجودہ کپتان بابراعظم سے بہتر قرار دیدیا۔

آئی سی سی کے سابق ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار نے ایک انٹرویو کے دوران سوال ہوا کہ آپ اپنے کیرئیر میں کس کپتان کو اچھا قرار پایا؟، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مصباح الحق، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور بابراعظم کی اپنی اپنی صلاحتیں ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ اگر کسی کے پاس کپتانی کی مہارت تھی تو وہ سرفراز احمد تھے۔

انہوں نے کہا کہ بطور وکٹ کیپر کپتان ایک بہترین فیصلے لے سکتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ بولر کیا بالنگ کرواکر حریف ٹیم پر دباؤ بڑھا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’’ورلڈکپ ٹیم میں سرفراز احمد کی شمولیت واضح نہیں‘‘

علیم ڈار نے قومی ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ایک بلےباز بابر کی موجودہ کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی کارکردگی اور کپتانی کی مہارت ہی کافی نہیں، کپتان کی بنیادی ذمہ داری ٹیم ورک کو فروغ دینا اور کھلاڑیوں متحد کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔