مسائل کے حل کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے پرویزرشید
میڈیا کی آزادی پرقدغن لگانے کے دن گزرگئے اب ریاست،سیاسی جماعتوں اورمعاشرے نے ماضی سے سبق سیکھا ہے، پرویزرشید
میڈیا کی آزادی پرقدغن لگانے کے دن گزرگئے اب ریاست،سیاسی جماعتوں اورمعاشرے نے ماضی سے سبق سیکھا ہے، پرویزرشید فوٹو: آن لائن/فائل
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ پرویزرشید نے کہا ہے کہ آج پاکستان کوایک جمہوری اورمہذب ملک کے طورپرجاناجاتاہے۔
انہوں نے جمعہ کواسلام آباد میں راولپنڈی اسلام آباد فوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب میں کہاسیاست اورصحافت ایک نئے دورمیں داخل ہوچکے ہیں جہاں پرقانون کی حکمرانی کا دوردورہ ہے، میڈیا کی آزادی پرقدغن لگانے کے دن گزرگئے اب ریاست،سیاسی جماعتوں اورمعاشرے نے ماضی سے سبق سیکھا ہے اورخودکوبہتربنایاہے۔انھوں نے ریاست کودرپیش مسائل کے خاتمہ کیلیے اتحادکی ضرورت پرزوردیا اور کہا کہ موجودہ حکومت محازآرائی پر یقین نہیں رکھتی۔
انھوں نے کہا حالیہ واقعات کے متاثرین کاقانون وآئین کا راستہ اپنانا نیک شگون ہے کیونکہ انھوں نے پیمرا سے رجوع کیااوردرخواست دی جوقابل ستائش ہے۔ انھوں نے فوٹوجرنلسٹس پر زور دیاتبدیل ہوتے حالات کے تناظرمیں پاکستان کے حقیقی، مثبت اور معتدل تصورکواجاگرکیاجائے۔ پرویزرشید نے کہا موجودہ حکومت نے ملک کی ہرسیاسی قوت کے مینڈیٹ کااحترام کرتے ہوئے ملکی سیاست میں برداشت کے کلچرکو فروغ دیاہے۔