عوام وکارکن پریشان نہ ہوں میں ٹھیک ہوں پرویزمشرف

ہمیں صرف پاکستان کیلیے سوچنا چاہیے۔ اپنے اوپرقائم مقدمات کاعدالتوں میں بھرپور دفاع کررہا ہوں، پرویزمشرف


Staff Reporter April 26, 2014
ہمیں صرف پاکستان کیلیے سوچنا چاہیے۔ اپنے اوپرقائم مقدمات کاعدالتوں میں بھرپور دفاع کررہا ہوں، پرویزمشرف فوٹو: فائل

سابق صدراور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویزمشرف نے کہاہے کہ پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے گزررہا ہے۔

ہمیں صرف پاکستان کیلیے سوچنا چاہیے۔ اپنے اوپرقائم مقدمات کاعدالتوں میں بھرپور دفاع کررہا ہوں۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ(فنکشنل) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرصاحب پگارانے جمعے کوزمزمہ جنرلز کالونی میں سابق صدر اورآل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل(ر) پرویزمشرف کی عیادت کی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جمعے کواے پی ایم ایل کے تحت کلفٹن دوتلوار سے جنت کالونی، زمزمہ تک نکالی جانے والی ریلی کے شرکاسے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہاکہ میں خیریت سے ہوں اور اس صورتحال سے پریشان نہیں ہوں۔ میرا بہت خیال رکھاجا رہاہے اورمیری طبعیت میں بہتری آرہی ہے۔ انھوں نے اے پی ایم ایل کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی پریشان نہ ہوں۔ میں نے جو کچھ کیا ہے وہ ملک کی خاطر، ملک کے ترقی کے لیے کیا۔ موجودہ صورتحال کا بھرپور مقابلہ کیاجائے گا۔ مجھ پرجو مقدمات قائم کیے گئے ہیں ان کاقانون کے مطابق دفاع کررہا ہوں۔ ریلی سے اے پی ایم ایل کے صوبائی رہنمامسلم بھٹواور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ریلی میں سیکڑوں کی تعداد میںخواتین، بچے، نوجوان اور بزرگ شریک تھے۔

مظاہرین نے پرویزمشرف کے حق میں نعرے بازی کی۔ شرکانے سابق صدر کی تصاویر، پلے کارڈزاور بینراٹھا رکھے تھے جن پر پرویزمشرف کے حق میںنعرے درج تھے۔ دریں اثنا پیرپگارا نے پرویزمشرف سے ملاقات کی اورگلدستہ بھی پیش کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پیر صاحب پگارانے کہاکہ گذشتہ برس میری ہمشیرہ کامدینہ منورہ میں انتقال ہواتھا تو پرویزمشرف نے لندن آکر مجھ سے تعزیت کی تھی۔ اب میرااخلاقی فرض بنتاہے کہ وہ علیل ہیں، میں ان کی عیادت کروں۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ اورحروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی دہشت گردی کے خاتمے اورملک کے دفاع میں ناقابل فراموش قربانیاںہیں۔ پوری قوم ان قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ آئی ایس آئی ملک کے دفاع اورسا لمیت میں فرنٹ لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے اورمیڈیا ٹرائل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ بھارت میں پاکستان کی مسلح افواج اور خصوصاً آئی ایس آئی پر شدیدتنقیدکی جارہی ہے۔ اب پاکستان میں بھی بیرونی ایجنڈے کے تحت آئی ایس آئی کوتنقید کا نشانہ بنایاجا رہاہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا

مقبول خبریں