کراچی دہلی کالونی دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

دھماکے کا مقدمہ تھانہ فریئیر میں دھماکا خیز مواد اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہو گئے تھے ۔ فوٹو: ایکسپریس

دہلی کالونی میں گزشتہ روز مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔


کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ فریئیر میں سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف دھماکا خیز مواد اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے دہلی کالونی اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 40 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہو گئے تھے۔
Load Next Story