اسکائوٹس نے عالمی سطح پر ایک شاندار برادری قائم کی ہےمحمد شعیب
اسکائوٹنگ مقبو ل ترین غیر نصابی تحریک ہے،قومی ہفتہ اسکائوٹنگ کے افتتاح پر خطاب
اسکائوٹنگ مقبو ل ترین غیر نصابی تحریک ہے،قومی ہفتہ اسکائوٹنگ کے افتتاح پر خطاب, فوٹو: فائل
اسکائوٹس کے سینئر نائب صوبائی کمشنر محمد شعیب خان نے کہا کہ اقوامِ عالم کے اسکائوٹس نوجوانوں نے مل کر عالمی سطح پر ایک شاندار برادری قائم کرلی ہے۔
جس کا نصب العین خدمت خلق ، عالمی امن ، محبت ،باہمی دوستی و بھائی چارہ ہے اس عا لمگیر تحریک کا دوسرا بڑا مقصد خدا کی بادشاہی کو دنیا میں فروغ دینا اور اس کے بندوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہے یہ بات انھوں نے قومی ہفتہ اسکائوٹنگ برائے امن کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہی انھوں نے کہا کہ اسکائوٹنگ دنیا میں نوجوانوں کی سب سے بڑی منفرد و مقبو ل ترین غیر نصابی تعلیمی تحریک ہے پی آئی اے اسکائو ٹس ملک بھر میں اس تحریک کے ذریعے قومی یکجہتی اور جذبہ حب الوطنی کو ابھارنے میں نمایاں کردار ادا کریں۔
نائب صوبائی کمشنر انجینئر راجا زاہد احمد اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے انھوں نے کہا کہ اسکائوٹنگ محبت ہمدردی اور انسانیت کی بے لوث خدمت سے بھر پور جدوجہد کا نام ہے جو ذات پات ،عقیدے،رنگ و نسل اور علاقائی سرحدوں سے بالا تر ہے صوبائی سیکریٹری محمد اجمل خان،نائب صوبائی کمشنر راشد ڈار، سیکریٹری ایونٹس عثمان خاں پروگرام کوآرڈی نیٹر تھے۔