جوہری ٹیکنالوجی کی منتقلی حکومت کے علم میں نہیں تھی دفتر خارجہ

منتقلی کا عمل انفرادی تھا ، خودساختہ ڈاکٹر کا معاملہ بند باب ہے ، ترجمان


Numainda Express September 17, 2012
منتقلی کا عمل انفرادی تھا ، خودساختہ ڈاکٹر کا معاملہ بند باب ہے ، ترجمان . فوٹو فائل

جوہری ٹیکنالوجی کی منتقلی کے حوالے سے ڈاکٹر اے کیو خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس معاملے کی 2003-4ء میں مکمل تحقیقات کی گئی تھیں اور یہ واضح طور پر سامنے آیا تھا کہ پرولیفریشن کا عمل ایک انفرادی عمل تھا جو کسی بھی سطح اور موقع پر حکومت پاکستان کے علم میں نہیں تھا۔

اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خودساختہ ڈاکٹر اے کیو خان معاملہ بند باب ہے۔ پاکستان نے جوہری عدم پھیلائو روکنے کیلیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے اور بین الاقوامی برادری سے بھرپور تعاون کیا ۔