جرمن ٹینس شراپووا نے سارا ایرانی کو آؤٹ کلاس کردیا
روسی اسٹارٹائٹل فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے سے محض ایک فتح کی دوری پر پہنچ گئی ہیں.
ماریا شراپووا نے سیمی فائنل میں اطالوی حریف سارا ایرانی کو 6-1 اور6-2 سے ہرایا،۔ فوٹو : فائل
اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس میں دو مرتبہ کی دفاعی چیمپئن ماریا شراپووا نے سیمی فائنل میں اطالوی حریف سارا ایرانی کو آؤٹ کلاس کردیا۔
روسی ساحرہ نے یہ مقابلہ 6-1 اور6-2 سے جیت لیا، وہ ٹائٹل فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے سے محض ایک فتح کی دوری پر پہنچ گئی ہیں، اس سے قبل سارا نے 2012 کے فرنچ اوپن میں بھی ماریا کا سامنا کیا تھا اوراس میں بھی روسی پلیئر سرخرو ہوئی تھیں، ادھرمراکش ویمنز ٹینس کے سیمی فائنلز میں اطالوی پلیئر رومینا اوپراندی نے ڈنیلا ہنچووا کیخلاف 7-5،3-6 اور6-3 سے کامیابی پائی، اسپین کی ماریا ٹریسا ٹورو فلو نے ہموطن گاربین مگروزا کو 6-0 اور6-3 سے زیر کرلیا۔دوسری جانب بارسلونا اوپن میں جاپانی اسٹار کائی نیشکوری نے ارنسٹ گلبز کو 6-2 اور6-4 سے پچھاڑ کر فائنل میں قدم رکھ دیے، نیشکوری سیزن میں دوسری مرتبہ اے ٹی پی کے فائنل میں پہنچے ہیں۔
نئے کوچ مائیکل چینگ کی زیرنگرانی کلے پر پہلی مرتبہ کھیلنے والے نیشکوری پورے میچ میں سروس کے دوران حریف پر حاوی رہے، فائنل تک رسائی کے دوسرے معرکے میں کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کو اپ سیٹ کرنے والے نکولس الماگرو کو کولمبیا کے سانتیاگو گیرالڈو نے ٹھکانے لگادیا، ان کی فتح کا اسکور 7-5 اور6-3 رہا۔بخارسٹ اے ٹی پی کے فائنل فور میں ٹاپ سیڈ گریگور دیمتروف اور لوکاس روسول نے کامیابیاں حاصل کرلیں، روسول نے ڈچ حریف روبن ہیس کو3-6،6-3 اور6-2 سے قابو کیا، ٹاپ سیڈ دیمتروف کے مقابل آنے والے فرنچ حریف پہلے سیٹ میں 5-1 کے اسکور پر انجرڈ ہوگئے۔