آئی سی ایل واجبات سابق پیسرشاہد نذیر معین کے خلاف عدالت جانے کو تیار

معین خان نے ایک کروڑ سے زائد کی رقم اپنے اکائونٹ میں منتقل کروالی لیکن کھلاڑیوں کو نہیں دی،سابق پیسر کا الزام


Sports Reporter April 27, 2014
کہ آئی سی ایل کے لئے کھلاڑیوں کا رابطہ معین خان نے ہی کرایا تھا، شاہد نذیر فوٹو: فائل

سابق کرکٹرشاہد نذیر نے نئے چیف سلیکٹر معین خان کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سابق کپتان نے انھیں انڈین کرکٹ لیگ میں شرکت کے واجبات ابھی تک ادا نہیں کیے، شاہد نذیر کا کہنا ہے کہ آئی سی ایل کے لئے کھلاڑیوں کا رابطہ معین خان نے ہی کرایا تھا، اس سلسلے میں انھیں15 فیصد کمیشن بھی ادا کردیا گیا تھا لیکن کرکٹرز کو واجبات کی ادائیگی ابھی تک نہیں کروائی گئی۔

سابق پیسر نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیکس ریٹرن کی صورت میں معین خان نے ایک کروڑ سے زائد کی رقم اپنے اکائونٹ میں منتقل کروالی لیکن کھلاڑیوں کو نہیں دی، شاہد نذیرکا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے حق کے لئے آئندہ ماہ عدالتی کارروائی کا آغاز اور جلد اپنے وکیل کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔