- پشاور؛ مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سی ای سی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- کراچی سمیت سندھ میں ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
- بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
- کراچی میں کل سے سمندری ہواؤں اور دسمبر سے سردی کی پیشگوئی
- 5 لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ دریا سے صحیح سلامت برآمد
- بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل، ایف آئی اے سے جواب طلب
- ورلڈ کپ2023 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی
- نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد احتساب عدالتوں میں مزید ریفرنسز کا ریکارڈ پیش
- 10 منافع بخش، 10 خسارے کے شکاراداروں کی فہرست جاری
- حکومتی اداروں کے نقصانات 500 ارب ہیں، نجکاری تیار لسٹ کے تحت ہوگی، وزیر خزانہ
- اخلاقیات کا جنازہ: جواب دہ کون؟ حل کیا ہے؟
- حارث رؤف کی فٹنس پر خدشات ختم ہوگئے
- بھارت؛ منی پور خانہ جنگی میں مودی سرکار کا ریاستی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
پاکستانی اسٹارز نے ٹی20 بلاسٹ کو چار چاند لگا دیے

شاہین کے ایک اوور میں 4 چھکے، لین کی سنچری میں نسیم کی پرفارمنس اوجھل۔ فوٹو: فائل
لاہور: انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں زمان خان کی شاندار بولنگ نے ڈاربی شائر کی فتح کا سفر آسان بنادیا۔
انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں زمان خان کی بولنگ میں مسلسل نکھار آتا جارہا ہے،پاکستانی پیسر نے عمدہ کارکردگی سے ڈاربی شائر کو برمنگھم پر فتح دلادی،انھوں نے حریف کپتان معین خان کو 16پر میدان بدر کیا،ایڈ برنارڈ کو 27پر پویلین بھیجا،ایک شاندار یارکر پر جیک لینٹوٹ(5)کو بولڈ کیا، زمان خان نے 34رنز کے بدلے میں 3 وکٹیں اڑاکر برمنگھم کو 9وکٹ پر 157تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل ڈاربی شائر نے 4وکٹ پر 174رنز کا مجموعہ حاصل کیا، اس میں وائن میڈسن کے 71رنز شامل تھے،حیدر علی کی روٹھی فارم بھی واپس آگئی، انھوں نے 32رنز اسکور کیے۔ اس سے قبل 4اننگز میں پاکستانی بیٹر نے 22رنز اسکور کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 بلاسٹ؛ شاہین آفریدی کے چھکوں نے سماں باندھ دیا
ادھر نارتھمپٹن شائر کے کرس لین کی جارحانہ سنچری میں نسیم شاہ کی عمدہ کارکردگی دب کر رہ گئی، پیسر نے پاور پلے میں وکٹ سمیت شاندار بولنگ کرتے ہوئے 20رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی، لین نے دیگر تمام بولرز کو لاجواب کرتے ہوئے 68گیندوں پر ناقابل شکست 110رنز بناکر نارتھمپٹن شائر نے 165کا ہدف صرف 2وکٹوں کے نقصان پر 7گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔
اس سے قبل لیسٹر شائر نے 8وکٹ پر 164رنز بنائے جس میں لوئیس کمبر کے جارحانہ 41رنز شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کی ٹی20 بلاسٹ چیمپئین شپ میں لگاتار دوسری نصف سنچری
شاہین شاہ آفریدی بولنگ میں متاثرکن کارکردگی پیش نہ کرپائے اور 4اوورز میں 45رنز دیکر ایک وکٹ لی،وورسٹر شائر نے 5وکٹ پر 226رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ناٹنگھم شائر کو 6اوورز میں 101رنز درکار تھے کہ شاہین شاہ آفریدی نے مائیکل بریسویل کے اوور میں 4چھکے جڑ کر مقابلہ دلچسپ بنادیا،ان کی 29پر رخصتی کے بعد ٹیم 170پر ڈھیر ہوگئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔