کرپشن الزامات بنگلہ دیشی پلیئرز مشرف حسین اور محبوب العالم پر عائد پابندی ختم

پابندی ختم کیے جانے کے بعد اب دونوں کرکٹرز مئی کے اوائل میں شروع ہونے والی بنگلہ دیش کرکٹ لیگ میں شریک ہوسکیں گے۔

پابندی ختم کیے جانے کے بعد اب دونوں کرکٹرز مئی کے اوائل میں شروع ہونے والی بنگلہ دیش کرکٹ لیگ میں شریک ہوسکیں گے۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے دو پلیئرز مشرف حسین اور محبوب العالم پر عبوری پابندی ختم کردی۔


بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں گڑبڑ کی تحقیقات کرنے والے ٹربیونل نے انھیں کلیئر قرار دے دیا، پابندی ختم کیے جانے کے بعد اب دونوں کرکٹرز مئی کے اوائل میں شروع ہونے والی بنگلہ دیش کرکٹ لیگ میں شریک ہوسکیں گے، یہ فیصلہ تین ہفتوں کے بعد سامنے آیا ہے، اس سے قبل بنگلہ دیش بورڈ نے ان دنووں کو این سی لیگ میں شامل نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، ویب سائٹ کے مطابق دونوں کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوپائے، جس پر بورڈ کی قانونی ٹیم نے ان پر عائد پابندی اٹھالینے کی تجویز دی تھی۔

بی سی بی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو آفیسر نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ اب ان دونوں پلیئرز کے کسی ایونٹ میں شرکت کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے، وہ ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے میں آزاد ہیں، اس بارے میں ہم نے قانونی رائے بھی حاصل کرلی ہے، مشرف اور محبوب ان 9 پلیئرز میں شامل تھے، جن پر آئی سی سی اینٹی کرپشن نے الزامات عائد کیے تھے، مشرف نے فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا، اسی طرح پیسر محبوب العالم نے کہا کہ میں اس وقت اپنے جذبات کا اظہار الفاظ میں نہیں کرپارہا۔
Load Next Story