اسپینش فٹبال رونالڈو کو 2 گولز کی بدولت میڈرڈ کی اوساسونا پر برتری حاصل

اوساسونا کو 4 گول سے مات، فاتح ٹیم کے تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے آثار نمایاں ہوگئے۔

اوساسونا کو 4 گول سے مات، فاتح ٹیم کے تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے آثار نمایاں ہوگئے۔ فوٹو: فائل

رونالڈو کے 2 گولز کی بدولت میڈرڈ نے اوساسونا پر برتری حاصل کرلی ، 4-0 کی جیت سے کلب کی تیسری مرتبہ تاریخی فتح کے آثار پیدا ہوگئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ریئل میڈرڈ کی تیسری مرتبہ تاریخی فتح کے آثار اس وقت پیدا ہوگئے جب کرسٹیانو رونالڈو کے شاندار 2 گولز نے انھیں گذشتہ روز سانتیاگو برنابیو پر اوساسونا کے خلاف 4-0 کی آسان کامیابی دلائی۔ ورلڈ پلیئر آف دی ایئر نے گیم کے آغاز اور پھر ہاف ٹائم کے فوری بعد گول اسکور کیے۔ سرجیو راموس نے فوراً تیسرا اور 7 منٹ بعدڈینی کارواجال نے چوتھا گول کرکے ریئل کو لالیگا لیڈرز اٹلیٹیکو میڈرڈ پر تین پوائنٹس کی فوقیت دلادی جبکہ ابھی 4 گیمز باقی ہیں۔ اب ریئل کی توجہ 12 برس میں پہلے چیمپئنز لیگ فائنل تک پہنچنا ہے۔

پہلے لیگ میں 1-0 کی فوقیت کے ساتھ ریئل کو منگل کو اپنے سیکنڈ لیگ میں بائرن میونخ کا سامنا ہے ۔ تقریباً گھٹنے اور ہمیسٹرنگ کی انجریز کے بعد گذشتہ روز رونالڈو اپنے پہلے لیگ گیم میں حصہ لے رہے اور کوچ کارلو انسیلوٹی نے بدھ کو بائرن پر 1-0 جیت کے بعد ٹیم میں 6 تبدیلیاں کی تھیں۔ گاریتھ بیل کو فلو کے سبب اسکواڈ سے الگ رکھا گیا جبکہ زابی الونسو ، پیپے اور کریم بینزیما کو آرام دیا گیا ۔ البتہ انسلوٹی کا کہنا ہے کہ تینوں رونالڈو، بیل اور بینزیما منگل کے گیم میں حصہ لیں گے۔
Load Next Story