بھارتی اداکار کازان خان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

کازان خان تامل اور تیلگو میں منفی کرداروں کیلئے مشہور تھے

جنوبی بھارتی فلموں کے اداکار کازان خان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کازان خان تامل اور تیلگو فلموں میں ویلن کے کرداروں کیلئے مشہور تھے۔

جنوبی بھارتی فلموں کے پروڈکشن کنٹرولر اور فلم پروڈیوسر این ایم بدوشا نے اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story