وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات ہوگی
فوٹو: ایکسپریس
وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔
ایوان وزیراعظم سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آذربائیجان میں وزیراعظم شہباز شریف کی صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی۔
میاں شہباز شریف سے آذر بائیجان کے وزرا کا وفد بھی ملاقات کرے گا، اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے گفت و شنید ہوگی۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرِ تجارت سید نوید قمر، وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم پاکستان کو اس دورے کی دعوت آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے دی تھی۔