سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کے تشکیل کردہ تھرتحقیقاتی جوڈیشل کمیشن کانوٹیفکیشن معطل کردیا

حکومت سندھ کی جانب سے14 اپریل کوجاری کیے جانے والے کمیشن کے قیام سے متعلق نوٹیفیکشن کو معطل کرنے کا حکم دیا گیا

حکومت سندھ کی جانب سے14 اپریل کوجاری کیے جانے والے کمیشن کے قیام سے متعلق نوٹیفیکشن کو معطل کرنے کا حکم دیا گیا۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے تھرکی صورتحال کی تحقیقات کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے تشکیل دیے جانے والے جوڈیشل کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے اسے کام سے روک دیا۔


تھرکے متعلق سندھ ہائیکورٹ بارکے سیکریٹری عاصم اقبال اوردیگر کی درخواست پر لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقرکی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے کی دوران سماعت این جی او پائلر کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کوبتایاکہ حکومت سندھ تھر کے معاملے میں سندھ ہائی کورٹ میں کے احکام کی تعمیل نہیں کررہی بلکہ ان کامذاق اڑا رہی ہے ۔

عدالت نے حکم دیاتھاکہ تمام اسٹیک ہولڈر پرمشتمل کمیشن بنایاجائے تاکہ مسقبل میں ایسی صورتحال پیدا نہ ہولیکن ایسا نہیں کیاگیا بلکہ جسٹس (ر) زابد قربان علوی کی سربراہی میں ایک کمیشن تشکیل دے دیاگیااس پرعدالت نے حکومت سندھ کی جانب سے14 اپریل کوجاری کیے جانے والے کمیشن کے قیام سے متعلق نوٹیفیکشن کو معطل کرتے ہوئے اسے کام کرنے سے روک دیا۔
Load Next Story