9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے

—(فوٹو : فائل)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور حماد اظہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نو مئی کو کلمہ چوک پر کنٹرینر جلانے اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ کو نذر آتش کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کیس: ضمانت مسترد ہونے پر شاہ محمود اور اسد عمر عدالت سے فرار


تفتیشی افسر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ مقدمے میں نامزد ہیں، جن سے تفتیش ضروری ہے اور یہ تعاون نہیں کررہے۔

 

جج نے تفتیشی افسر کی استدعا پر چاروں ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
Load Next Story