بھارت نے پاکستان کو 5 سیریز کے سہانے خواب دکھا دیے
معاہدہ ہوچکا، 3 ہوم اور2 اوے سیریزہوں گی، قبل ازوقت بیانات نہیںدینا چاہتا، سیٹھی
سیاسی تعلقات کے سبب کوئی بھی طے شدہ اوقات پرمقابلوں کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ فوٹو: فائل
بھارت نے پاکستان کو 5 باہمی سیریزکے سہانے خواب دکھا دیے، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مطابق اس ضمن میں معاہدہ ہو چکا،3 ہوم اور2 اوے سیریز ہوں گی، اسی کے بعد ہم آئی سی سی میں تبدیلیوں کی حمایت پر رضا مند ہوئے تھے۔
ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ میں اس کی تفصیلات میں جانا یا قبل از وقت بیانات دینا نہیں چاہتا لیکن بھارت نے تمام بورڈز بشمول پاکستان کیساتھ معاہدے کیے ہیں، پاکستان اب بھارت کی میزبانی کسی نیوٹرل وینیو پر کرے گا جو متحدہ عرب امارات یا کوئی دوسرا ملک ہوسکتا ہے۔ پی سی بی چیف نے کہاکہ ماضی میں بھارتی بورڈ ہمارے ساتھ اس قسم کے کسی معاہدے نہ ہی نیوٹرل وینیوز پر کھیلنے کو تیار ہوتا تھا تاہم اب ہم نے اسے دونوں پر قائل کر لیا ہے، سیریز قریب آتے اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے وقت دونوں بورڈز کے مابین مزید تفصیلات طے ہوجائیں گی، یقینی طور پر اس سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔
نجم سیٹھی نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات کی نوعیت کے سبب کوئی بھی طے شدہ اوقات پرسیریز کی ضمانت نہیں دے سکتا، وقت آنے پرسیاسی صورتحال اور موجود تعلقات سے مقابلوں کا فیصلہ ہوسکے گا، البتہ مثبت بات یہ ہے کہ ہم بھارتی بورڈ سے ایک معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوگئے جس میں کم از کم 5 سیریز کی بات ہوئی ہے۔ نجم سیٹھی نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور بھارت چند ماہ میں نیوٹرل وینیو پر ایک مختصر سیریز کھیل سکتے ہیں لیکن انھوں نے اس بارے میں مزید معلومات نہیں دیں ۔ پی سی بی چیف نے کہا کہ 'بگ تھری' کا مسئلہ کھڑا ہونے کے سبب ایک موقع پر بورڈ بالکل تنہا رہ گیا تھا،کچھ بھی نہ حاصل کرنے کے خطرے سے بچنے کیلیے ہم نے بھی حمایت کر دی اور سب سے بہتر معاہدہ پایا۔