مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 3047 مساجد اور عید گاہیں نمازعید کیلیے مختص
عید کی نماز کے لیے مساجد اور عید گاہوں میں خواتین کے لیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے
سعودی عرب میں عیدلاضحیٰ کل بروز بدھ منائی جائے گی؛ فوٹو: فائل
مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات کے لیے 3 ہزار سے زائد مساجد اور عید گاہیں مختص کی گئی ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق کل بروز بدھ عید الاضحیٰ منائی جائے گی جب کہ عید کی نماز طلوع آفتاب کے ایک چوتھائی گھنٹے بعد ادا کی جائے گی۔
جس کے لیے مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کی وزارت نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں 3047 مساجد اور عیدگاہوں کومختص کیا ہے۔ عید کی نماز کے لیے خواتین کے لیے بھی جگہیں مختص کی گئی ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : اللہ کا حکم ہے تمام مسلمان متحد ہو کر رہیں، خطبہ حج
وزارت مذہبی امور کے عہدیدار ڈاکٹر سالم بن حاج الخامری نے بتایا کہ مکہ معظمہ میں 2 ہزار 553 جب کہ مدینہ منورہ میں 494 عید گاہیں اور مساجد کو مختص کیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عید کے لیے مختص مساجد اور عید گاہوں کی دیکھ بھال کا ضروری کام مکمل ہو چکا ہے۔ چٹائیاں اور قالینیں، تمام ضروری آڈیو اور تکنیکی آلات فراہم کر دیے گئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : حج کا رکن اعظم آج ادا کیا جائے گا،لاکھوں عازمین کی میدان عرفات آمد
دوسری جانب آج یوم عرفات کے موقع پر خطبہ حج میں ڈاکٹر یوسف بن محمد نے امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیا۔ شرک بدعات سے بچنے کی تلقین کی، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی پر زور دیا۔