عید الاضحی کے دوسرے روز شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا
شوہر نے طیش میں آکر خاتون کے سر پر لوہے کے سریے سے وار کیے اور فرار ہوگیا، پولیس
—فائل فوٹو
شاہ لطیف کے علاقے بی 22 میں شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا.
تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے دوسرے روز شوہر اور بیوی کے درمیان تلخ کلامی خاتون کی جان لے گئی. ایس ایچ او شاہ لطیف کے مطابق بائیس بی کے علاقے میں شوہر سیف اللہ اور خاتون صنم کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
پولیسکے مطابق شوہر نے طیش میں آکر خاتون کے سر پر لوہے کے سریے سے وار کردیئے جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ خاتون کا شوہر سیف اللہ فرار ہوگیا۔
خاتون صنم کی عمر 24 سے 25 سال ہے جس کی ایک 7 سے 8 سالہ بیٹی بھی ہے۔ خاتون کا تعلق جھل مگسی سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ سے الہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ خاتون کی لاش کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ، مقتولہ کے شوہر کی گرفتاری کیلئے دو مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں لیکن ملزم کی تاحال گرفتاری ممکن نہیں ہوسکی ہے ۔