ویڈیو فیروز خان کینسر میں مبتلا مداح کی خواہش پر ملنے کیلئے اسپتال پہنچ گئے
مداح سے ڈاکٹرز نے وعدہ کیا تھا کہ علاج میں تعاون کرنے پر اسے فیروز خان سے ملوایا جائے گا
(فائل فوٹو)
پاکستان شوبز کے سُپر اسٹار فیروز خان کینسر میں مبتلا اپنے مداح کی خواہش پر اس سے ملنے کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔
اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے مداح سے اسپتال میں ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فیروز خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ انہیں ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی اور انہیں بتایا گیا کہ ان کا ایک مداح جوکہ کینسر میں مبتلا ہے ڈاکٹر نے اس سے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ علاج میں تعاون کرے گا تو اسے فیروز خان سے ملوائیں گے۔
فیروز خان نے بتایا کہ جب انہیں یہ بات معلوم ہوئی تو وہ اس مداح کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیروز خان مداح کو سرپرائز دیتے ہیں جس پر وہ بےحد خوش ہوجاتا ہے فیروز مداح کو گلے بھی لگاتے ہیں۔ فیروز خان کے اس عمل پر انہیں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اہلیہ سے حالیہ تنازعات کے باوجود بھی فیروز خان اپنی نرم دلی کی وجہ پہلے کی طرح ہی مقبول ہیں۔