ٹویٹ ڈیک ویریفائیڈ اکاؤنٹس ہی استعمال کرسکیں گے ایلون مسک کی نئی شرط

صارفین کو ٹویٹ ڈیک تک رسائی کے لیے 30 دن کے اندر ویریفائیڈ ہونا ہوگا

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹوئٹر نے کہا ہے کہ ٹوئٹر صارفین کو ٹویٹ ڈیک استعمال کرنے کے لیے جلد ویریفائیڈ ہونا پڑے گا۔

ٹوئٹر نے ایک ٹویٹ میں اس متعلق اعلان کرنے کے ساتھ ٹویٹ ڈیک کے جدید ورژن کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ٹویٹ کے مطابق صارف کی تمام سرچز، فہرست اور کالم نئے ٹوئٹر ڈیک پر منتقل کر دیے جائیں گے۔ جب صارف نئی ایپلی کیشن کو پہلی بار اپ لوڈ کریں گے تو ان سے ان کالم منتقل کرنے کے متعلق کہا جائے گا۔
Load Next Story