مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا

ویب ڈیسک  جمعرات 6 جولائی 2023
مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا (فوٹو: اسکرین شارٹ)

مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا (فوٹو: اسکرین شارٹ)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیداروں نے مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف استقبال کیا۔

اس موقع پر ذکاء اشرف کے چارج سنبھالنے کی کاغذی کارروائی مکمل کی گئی جبکہ نو منتخب چیئرمین کو ملازمین کے ساتھ گھلتے ملتے دیکھا گیا۔

پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس کچھ دیر میں ذکاء اشرف کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل، ذکا اشرف چیئرمین مقرر

قبل ازیں گزشتہ روز وفاقی حکومت نے ‏پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے سربراہی ذکا اشرف کو دی گئی تھی، وفاقی کابینہ نے بھی سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی تھی۔

علاوہ ازیں الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو ہٹا کر ان کی جگہ محمود اقبال خاکوانی کو نیا الیکشن کمشنر مقرر کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔