شاہ رُخ خان کی فلم ’جوان‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری
ٹریلر میں شاہ رُخ خان کو مختلف اوتار میں دکھایا گیا ہے جس سے شائقین کی فلم کیلئے دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے
(فوٹو؛ انسٹاگرام)
بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی نئی فلم 'جوان' کا ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
جوان کے ٹریلر میں شاہ رُخ خان کو مختلف اوتار میں دکھایا گیا ہے جس سے شائقین کی فلم کیلئے دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔
جوان کے ٹریلر میں شاہ رُخ خان کو مختلف اوتار میں دکھایا گیا ہے جس سے شائقین کی فلم کیلئے دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔
Main kaun hoon, kaun nahin, jaanne ke liye, READY AH?
شاہ رُخ خان نے سوشل میڈیا پر جوان کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں کون ہوں کون نہیں، جاننے کیلئے تیار ہیں؟
فلم جوان 7 ستمبر کو بھارت سمیت مختلف ممالک میں ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں پیش کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 'جوان' میں بالی ووڈ کے سپراسٹار سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہوں گے۔