اے آئی تصاویر کی بدولت شاہ رخ خان کوئٹہ اور ٹیلرسوئفٹ لاہور پہنچ گئے
پاکستانی فنکار صبور اکرم نے رونالڈو، کم کارڈاشیئن، میسی اور دیگر مشہور شخصیات کو پاکستانی ماحول و لباس میں پیش کیا ہے
پاکستانی فنکار صبوراکرم نے مشہور بین الاقوامی شخصیات کو پاکستانی تناظرمیں پیش کیا ہے جسے سراہا جارہا ہے۔ فوٹو: ٹویٹراکاؤنٹ صبوراحمد
پاکستان کے ایک آئی ٹی ماہر اور مصنوعی ذہانت سے تصاویر بنانے والے ایک فنکار نے دنیا کے مشہورفلمی ستاروں اور کھلاڑیوں کی تصاویر کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی بدولت پاکستانی لباس کے ساتھ پاکستانی ماحول میں پیش کیا ہے۔ ان تصاویر کو غیرمعمولی طورپر سراہا گیا ہے۔
ان تصاویر میں سیلینا گومیز روایتی شلوار قمیض میں دکھائی دے رہی ہیں تو دوسری جانب شاہ رخ شوخ رنگت کا سوٹ پہنے کوئٹہ کی سنگلاخ پہاڑیوں کے ساتھ مسرور دکھائی دے رہے ہیں۔
مشین لرننگ اور مصور کی اپنی فراست کے تحت اب شاندار فن پارے منظرِ عام پرآرہے ہیں جن میں تازہ اضافہ صبور اکرم کا ہے جنہوں نے مصنوعی ذہانت کی بدولت بہت ہی دلچسپ تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں۔ ان کی تصاویر پر پاکستان کے علاوہ بھارتی ویب سائٹ نے بھی خبریں لگائی ہیں اور اس کام کو سراہا ہے۔
ایڈوبی فوٹوشاپ، مڈ جرنی اور پروکری ایٹ نامی سافٹ ویئر کی مدد سے صبور نے شاہ رخ خان، بابر اعظم، ماہرہ خان، ویرات کوہلی، کِم کرڈاشیئن، ٹیلرسوئفٹ، کرسٹیانو رونالڈو، سیلینا گومیز اور میسی وغیرہ کی تصاویر بنائی ہیں۔
کئی فنکار پاکستانی روایتی لباس میں پاکستانی ماحول میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ خواتین پھولدار شلوار قمیض، دوپٹے اور روایتی لباس میں نمایاں ہیں۔ تاہم شاہ رخ خان کو دیکھ کر آئرن مین کی یاد آتی ہے۔