کراچی ایئرپورٹ کا رن وے ہرروز 2 گھنٹے کے لئے بند رہے گا
بڑے جہازوں کو ٹیک آف اور لینڈ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ چھوٹے طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت ہوگی
رن وے کی صفائی کا کام ایک ماہ تک جاری رہے گا،ترجمان سول ایوی ایشن فوٹو:فائل
کراچی ایئرپورٹ پر رن وے کی صفائی کے باعث پروازوں کی آمدورفت پر روزانہ دو گھنٹے کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیو زکے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کی صفائی کے باعث پروازوں کی آمدورفت پر روزانہ 2گھنٹے پابندی عائد کردی گئی ہے یہ پابندی صبح 9 سے 11 بجے تک عائد ہوگی۔ رن وے پر طیاروں کی آمدورفت کے باعث ربڑ کے ذرات چپک کئے جاتے ہیں جن کی صفائی کا کام ہرسال کیا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ رن ون کی صفائی کے دوران بڑے جہازوں کو ٹیک آف اور لینڈ کرنے کی اجازت نہیں ہوتی جبکہ چھوٹے طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن عابد قائم خانی کے مطابق رن وے کی صفائی کا کام ایک ماہ تک جاری رہے گا۔