افغان گلوکارہ نے پاکستان میں اپنی موت کی خبروں کو مسترد کردیا

لوگ میرے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے سے پرہیز کریں اور میں پاکستان میں خود کو بہت محفوظ خیال کرتی ہوں، حسیبہ نور

فوٹو : فائل

معروف افغان گلوکار حسیبہ نور نے پاکستان میں اپنی موت کی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کسی نے ان کے کار حادثے کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے جھوٹی خبریں پھیلائیں۔

ایک ویڈیو بیان میں گلوکارہ کا کہنا ہے کہ خبریں چلانے والوں کو مجھ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہئے تھا یا میری فیملی سے معلومت حاصل کرنی چاہئے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ موت کی جعلی اور جھوٹی خبروں نے جہاں انہیں ذہنی اذیت پہنچائی وہیں ان کے افغانستان میں موجود فیملی کے افراد بھی پریشانی کا شکار ہوئے۔
Load Next Story