فلموں کی ریلیز کے وقت آج بھی پریشان ہو جاتا ہوں امیتابھ بچن

90 کی دہائی میں سینیما سے دور رہنا بڑی غلطی تھی، امیتابھ بچن

فلموں کی ریلیز امتحان کی طرح ہوتی ہے آپ کو یہ نہیں پتہ ہوتا کہ دیکھنے والوں کو آپ کا کام پسند آئے گا یا نہیں، بالی ووڈ اداکار۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ فلموں کی ریلیز کے وقت آج بھی پریشان ہو جاتا ہوں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ اپنی فلموں کی ریلیز امتحان کی طرح ہوتی ہے کیونکہ آپ کو یہ نہیں پتہ ہوتا کہ دیکھنے والوں کو آپ کا کام پسند آئے گا یا نہیں یہی وجہ ہے کہ فلموں کی ریلیز کے وقت آج بھی پریشان ہو جاتا ہوں۔ امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں سینیما سے دور رہنا بڑی غلطی تھی مجھے یہ نہیں کرنا چاہیئے تھے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے 70 کی دہائی میں بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اپنے 4 دہائیوں پر مشتمل کیرئیر میں اب تک 180 فلموں میں کام کرچکے ہیں۔
Load Next Story