حکومت اپنی ہی فوج کیخلاف بیانات دینے والے وزیردفاع کا نام گینزبک میں درج کرائے چوہدری پرویز
سازشی عناصر سن لیں کہ قوم مسلح افواج کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرے گی، رہنما مسلم لیگ (ق)
افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی سے دشمنوں کی حوصلہ شکنی ہوگی، چوہدری پرویز الٰہی۔ فوٹو : فائل
مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عالمی ریکارڈ بنانے کی شوقین پنجاب حکومت اپنے ہی ملک کی فوج کے خلاف بیانات پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا نام گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں آنا چاہئے۔
لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا دفاع کرنا حکومت کا کام ہے لیکن انھیں افسوس ہے کہ اس موقع پر حکومت کہیں نظر نہیں آرہی، اسی وجہ سے لوگوں کو سڑکوں پر آنا پڑا ہے۔ مسلم لیگ (ق ) کی اپیل پر پنجاب بھر میں ریلیوں میں شرکت کرکے عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تمام قوتیں اور عناصر سن لیں کہ افواج پاکستان ہماری سرحدوں کی محافظ ہے قوم ان کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرے گی۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان سے محبت پر مبنی ریلیوں سے حکومت کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔ دنیا کی تاریخ میں کبھی کسی ملک کے وزیر دفاع نے اپنی ہی افواج کے خلاف بیان نہیں دیا، عالمی ریکارڈ بنانے کی شوقین پنجاب حکومت کو چاہئے کہ وہ اس بات کو گینیز بک آف ورلڈ یکارڈ میں درج کرائے۔